28 جون ، 2012
اسلام آباد … عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے ہزار گنجی کے قریب تفتان سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داران مسلمان تو دور کی بات انسان کہلوانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔ اے این پی کے رہنماوٴں نے اپیل کی کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پوری قوم کو یک آواز ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت ملک کی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ بن چکی ہے، عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔