28 جون ، 2012
کراچی…یکم جولائی سے کراچی فشریز سے شکار پر پابندی پر عمل درآمدکیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا یہ بات ایم ڈی فشریز عبدالغنی جوکھیو نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ مشترکہ ٹیمیں خلاف ورزی کرنے والی بوٹوں اور فیکٹریوں پر نگاہ رکھیں گی، بوٹس کے لائسنس منسوخ کر دی جائیں گی، انہوں نے مزید بتایا کہ اگر فیکٹریوں نے مال خریدا تو ایکسپورٹ لائسنس منسوخ اور فیکٹری مالکان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا جائے گا۔