26 جنوری ، 2017
سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بول اٹھیں۔
میڈیلین البرائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی تو خود کو مسلمان رجسٹر کرائیں گی، امریکا تمام عقائد اور پس منظر کے لوگوں کا ملک رہنا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں کہا تھا کہ وہ امریکا میں مسلمانوں کی رجسٹریشن قانونی طور پر لازمی کردیں گے، سابق امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر احتجاج کیا ہے۔
اناسی سالہ میڈیلین البرائٹ نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر ایسی پابندی لگائی گئی تو وہ مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے خود کو مسلمان رجسٹر کرائیں گی ۔