28 جون ، 2012
کراچی … سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز مطلوب احمد اور شبیر اقبال مشترکہ طور پر سبقت لئے ہوئے ہیں۔ کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے ٹاپ پروفیشنلز مطلوب احمد اور شبیر اقبال مشترکہ طور پر 3 انڈر پار کے ساتھ 69پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن پر ہیں۔ محمد طاہر اور عابد رانا کے 2 انڈر پار اسکور ہیں جبکہ وحید بلوچ، محمد سہیل اور شفیق مسیح کا اسکور ایک انڈر پار رہا۔ چیمپئن شپ 4 روز جاری رہے گی۔