دنیا
26 جنوری ، 2017

ٹرمپ کا اعلان مسترد،میکسیکودیواروں پر یقین نہیں رکھتا،صدر انریک

ٹرمپ کا اعلان مسترد،میکسیکودیواروں پر یقین نہیں رکھتا،صدر انریک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکن سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اعلان میکسیکو کے صدر نے مسترد کردیا ۔

صدر ِانریک پینا نیٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ میکسیکو دیواریں کھڑی کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔اور دیوار کی تعمیر کا خرچا برداشت نہیں کرے گا ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے کے ذریعے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر 2ہزار میل لمبی دیوار کی تعمیر کا حکم دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات یعنی 8 کھرب روپے بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں :