دنیا
26 جنوری ، 2017

شام میں محفوظ علاقےقائم کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

شام میں محفوظ علاقےقائم کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یقینی طور پر خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں ’قطعی محفوظ علاقے‘ قائم کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں محفوظ علاقے قائم کرنے کا مقصد وہاں ایسے شہریوں کی حفاظت ہو گا، جو ظلم و تشدد سے فرار ہو رہے ہیں۔ نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ یورپی ممالک نے لاکھوں مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔

امریکی صدر نے اپنے اس منصوبے کا بھی دفاع کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سات ممالک اور زیادہ تر مہاجرین پر امریکا کے دروازے عارضی طور پر بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پابندی مسلمانوں پر نہیں بلکہ ان ممالک پر ہے، جہاں دہشت گردی بہت زیادہ ہے۔

مزید خبریں :