پاکستان
28 جون ، 2012

مارشل لاء حکومتوں کو تحفظ اور آئین میں تبدیلی کی اجازت دی گئی، نثار کھوڑو

کراچی … اسپیکر سندھ اسمبلی نثاراحمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ 4 مارشل لاء حکومتوں کو تحفظ اور آئین میں تبدیلی کی اجازت دی گئی۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں بے نظیر بھٹو کی 59ویں سالگرہ کی مناسبت سے قرآن خوانی کی گئی اورکیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں اور جب صدر زرداری کاغذات نامزدگی جمع کرارہے تھے تو اس وقت الیکشن کمیشن نے کیوں اعتراض نہیں کیا تھا؟۔ انہوں کہا کہ تنقید کرنے والے کیوں بھول جاتے ہیں قائد اعظم بیک وقت گورنر جنرل اور مسلم لیگ کے صدر تھے اور ذوالفقار علی بھٹو بھی پیپلز پارٹی کے عہدیدار تھے۔ چیف جسٹس کے مواخذے پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وہ اپنا زور لگائیں اور ہم اپنا روز لگائیں گے۔

مزید خبریں :