پاکستان
01 فروری ، 2012

طالبان کو پاکستان کی براہ راست معاونت حاصل ہے،برطانوی میڈیا

طالبان کو پاکستان کی براہ راست معاونت حاصل ہے،برطانوی میڈیا

لندن… برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کو پاکستان کی براہ راست معاونت حاصل ہے اور نیٹوافواج کے انخلا کے بعد طالبان افغانستان پر دوبارہ قبضہ کرسکتے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی براہ راست معاونت حاصل ہے۔ہزاروں افراد سے تفتیش پر مبنی اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان مخالفت پر آمادہ ہیں اور انہیں افغانستان میں وسیع حمایت حاصل ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے اعلیٰ رہنماوٴں کے ٹھکانوں کا علم ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے کہا کہ ’ہمیں ایک عرصے سے آئی ایس آئی کے کچھ حلقوں اور شدت پسند تنظیموں کے درمیان رابطوں پر تشویش رہی ہے۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع نے نیٹو کی مذکورہ رپورٹ نہیں دیکھی۔ یہ رپورٹ پکڑے گئے چار ہزار طالبان، القاعدہ، غیرملکی جنگجووٴں اور شہریوں کے تقریباً ستائیس ہزار انٹرویو پر مبنی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دستاویز براہ راست مزاحمت کاروں سے بات چیت کر کے حاصل کی گئی ہے اس لیے اسے صرف معلومات سمجھا جائے نہ کہ تجزیہ۔

مزید خبریں :