دنیا
27 جنوری ، 2017

ننھے بچوں کو کرسیوں سے باندھنے والی فرانسیسی ٹیچر معطل

ننھے بچوں کو کرسیوں سے باندھنے والی فرانسیسی ٹیچر معطل

فرانس میں خاتون ٹیچر نے ننھے بچوں کو قابو کرنے کے لیے کرسیوں سے باندھ دیا، خبر سامنے آنے پر ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔

واقعہ فرانسیسی قصبے کے اسکول میں پیش آیا جہاں اسکول ٹیچر نے تین سے سات سال کے بچوں کو شور مچانے اور تنگ کرنے سے روکنے کے لیے ان کی کرسیوں سے باندھ دیا۔

کچھ والدین کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے بچوں کے منہ پر بھی ٹیپ لگایا تھا، خبر سامنے آنے پر اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو فوری معطل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

مزید خبریں :