27 جنوری ، 2017
سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی تابڑ توڑ شکایتوں کے بعد بھارتی فوج کو جوش آگیا، بھارتی آرمی چیف کا واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شکایتیں براہ راست فوج کے سربراہ سے کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آرمی چیف جنرل بپن راوت کا واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ہے۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی اپنی تمام شکایتیں سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست آرمی چیف سے ان کے واٹس ایپ نمبر پر کرسکتے ہیں۔
پچھلے دنوں بھارتی فوجیوں اور دیگر فورسز کے اہلکاروں کی کھانے پینے اور سہولتوں کی کمی سے متعلق شکایتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول رہی تھیں۔