دنیا
28 جنوری ، 2017

امریکا میں 7مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

امریکا میں 7مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

7 مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا آنےکے خواہش مند افراد کی سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دست خط کر دیئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چھان بین کےنئےطریقوں سے انتہاپسند دہشت گردامریکانہیں آسکیں گے، اب صرف وہ لوگ امریکا آئیں گے جو ہمارے ملک سے پیار کرتے ہیں، بولے کہ مسلمان توامریکاآسکتےتھےلیکن مسیحیوں کےلیےیہ تقریباً ناممکن تھا، شام میں مسیحیوں پرزیادہ ظلم ہوا۔

حکم نامے کے مطابق شامی پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگائی گئی ہے، ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ ، سوڈان،شام اور یمن کے افراد کے ویزا، اجرا پر بھی 30 دن کی پابندی ہوگی ۔

جیمز مٹیس کے بطور نئے وزیر دفاع کی تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکی افواج کی تنظیم نو کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔ امریکی میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق فی الحال امریکا کی جانب سے تارکین وطن افرد کے ملک میں داخلے کا پروگرام فوری طور پر روک دیا گیا ہے، یہ پابندی آئندہ چار ماہ تک عائد رہے گی ۔

 

مزید خبریں :