28 جنوری ، 2017
فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کےپناہ گزینوں اور دیگر معاملات سے متعلق فیصلوں پر فرانس اور جرمنی کو تشویش ہے۔
پیرس میں جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک کا کہنا تھا کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں پر پابندی لگانے کا امریکی صدر کا فیصلہ ہماری تشویش کا باعث ہے۔
جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کا خیر مقدم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس فیصلے کے علاوہ بھی بہت سے معاملات پر امریکی صدر کے فیصلوں سے تشویش ہے۔