30 جنوری ، 2017
رومانیہ میں قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔
رومانیہ میں سوشل ڈیموکریٹس کی طرف سے انسداد بدعنوانی کے قوانین میں نرمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس منصوبے کے تحت تقریباً پچیس ہزار سزا یافتہ مجرموں کو رہا کر دیا جائے گا۔ مظاہرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اس طرح مخصوص اور بااثر لوگوں کو بچانا چاہتی ہے۔