دنیا
30 جنوری ، 2017

سعودی عرب پر یمن سے حملہ،راکٹ حملے سے یو این دفتر کو نقصان

سعودی عرب پر یمن سے حملہ،راکٹ حملے سے یو این دفتر کو نقصان

سعودی عرب کے جنوب میں یمن سے ایک حملے کیا گیا جبکہ ایک الگ راکٹ حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی سرزمین سے داغے جانے والا ایک راکٹ سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہر دہران الجنوب میں اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر کی عمارت پر گرنے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں موجود دفاتر کے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔

تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کے روز سعودی فورسز نے یمنی سرزمین سے داغے گئے روسی ساختہ اسکڈ میزائیل کو فضا میں تباہ کردیا تھا۔

 

مزید خبریں :