کاروبار
31 جنوری ، 2017

کینو برآمد کنندگان کو ترکی سے مقابلے کا سامنا

کینو برآمد کنندگان کو ترکی سے مقابلے کا سامنا

کینو برآمد کندگان کو عالمی مارکیٹ ترکی سے سخت مقابلے درپیش ہیں. حکومت پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو ایکسپورٹ پیکیج میں شامل کرے.

چیئرمین فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن وحید احمد نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسط جنوری تک پاکستان نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن کینو برآمد کیا، جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا پانچ فیصد کم ہے۔

برآمدات میں کمی کی وجہوہات بتاتے ہوئے وحید احمد نے کہا کہ ترکی میں اس سال کینو کی بمپر فصل ہوئی ہے جبکہ ترکش لیرا کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ان کی قیمت بھی کم ہے۔

بھارت میں پھل اور سبزیاں برآمد کرنے پر پانچ فیصد ری بیٹ ملتا ہے۔ وحید احمد نے حکومت سے سفارش کی کہ ایکسپورٹ پیکیج میں پھلوں اور سبزیوں کو شامل کیا جائے۔

 

مزید خبریں :