29 جون ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے وفاقی وزارت خزانہ کو حکم دیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیش کو درکار فنڈز کا فوری اجراء کیا جائے ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاہے کہ ایچ ای سی کے فنڈز سے ہزاروں طالبعلموں کا مستقبل وابستہ ہے، ایچ ای سی کو فنڈز فراہم کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، اس کو درکار تمام فنڈز جلد فراہم کئے جائیں تاکہ اعلی تعلیم کا شعبہ بغیر متاثر ہوئے کام کرتا رہے۔