31 جنوری ، 2017
بھارتی فلموں سمیت غیرملکی فلموں کی نمائش بحال کر دی گئی، وفاقی وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے غیر ملکی فلموں کی نمائش کی بحالی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم سیکریٹریٹ سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت غیرملکی فلم کا امپورٹر وزارت اطلاعات کو درخواست بھجوائے کا پابندہوگا، امپورٹرفلم کے نام اور کاسٹ کی تفصیلات درخواست میں لکھے گا۔
وزارت اطلاعات درخواست کی کاپی وزارت کامرس کو این او سی کےلیے بھجوائے گی، امپورٹر کو بھارتی فلم کی دیگر معلومات کے علاوہ سی ڈی بھی فراہم کرنا ہوگی۔
فلم کی نمائش سے قبل امپورٹر کوائف سنسر بورڈ کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا، سینما ہاؤسز میں فلم کی نمائش صرف سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد ہوسکے گی۔