31 جنوری ، 2017
بالی ووڈ کے کنگ خان اور پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’رئیس‘ باکس آفس پر دھماکے دار انٹری دینے کے بعداب سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔
اسی کامیابی کو منانے کے لیے ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاہ رخ خان، سنی لیون اور نوازالدین صدیقی سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے فلم کی کاسٹ نے ’رئیس‘ میں استعمال ہونے والی جیپ میں انٹری دی اور ہاتھ لہراتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پرکنگ خان کا کہنا تھا کہ ہم سب بہت خوش ہیں کہ شائقین کو یہ فلم پسند آرہی ہے اور اچھا بزنس کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ اس فلم نے جہاں شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے وہیں 6دنوں میں 106اعشاریہ 14کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔