پاکستان
01 فروری ، 2012

ملک کے چند ایک مقامات پر بارش اور برف باری

ملک کے چند ایک مقامات پر بارش اور برف باری

کراچی… شمالی بلوچستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی ہے۔گلگت بلتستان میں رات گئے برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیاہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم ابر آلود ہے۔کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہیہیں۔چمن سمیت مختلف علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔جس کے بعد ایندھن اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ استور میں رات گئے برفباری کے بعد موسم صاف ہے، اب بھی کئی بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔اسکردو اور ملحقہ علاقوں میں موسم صاف ہے تاہم سردی بڑھ گئی ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے۔گزشتہ ہفتے کی برفباری کے بعد سیاحوں نے بالائی علاقوں مالم جبہ،کالام اور میادم کا رخ کرلیا ہے۔ ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیرمیں موسم صاف ہے،لیکن سردی کی شدت میں کمی نہیں ہوئی ہے۔جس سے جلانے کی لکڑی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :