پاکستان
29 جون ، 2012

وزارت خزانہ نے ایچ ای سی کو 2 ارب روپے جاری کردیئے

وزارت خزانہ نے ایچ ای سی کو 2 ارب روپے جاری کردیئے

اسلام آباد … وزارت خزانہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 2 ارب روپے جاری کردیئے، وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے 6 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتا یاکہ کمیشن کے غیر ترقیاتی بجٹ کی جاری شدہ رقم جامعات کے اسٹاف کی تنخواہوں کیلئے ناکافی ہے،جبکہ ترقیاتی بجٹ کا کوئی پیسہ جاری نہیں ہوا، جس سے اندون و بیرون ملک اسکالر شپ پر پڑھنے والے طلبہ متاثر ہوں گے۔ اس کے علاوہ تحقیق، جامعات کا انفراسٹرکچر اور پروجیکٹس ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں گی۔ یونیورسٹریز کی اکیڈمک نمائندہ تنظیم کے صدر کلیم اللہ نے سارے فنڈز جاری نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باقی رقم 30 جون تک جاری نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ وزیرا عظم راجا پرویز اشرف نے آج وزارت خزانہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ 12 ارب کے بجٹ سے 6 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیاتھا۔

مزید خبریں :