01 فروری ، 2012
لاہور… پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دی جانے والی دواوٴں کے ری ایکشن سے متاثرہ مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی۔ دواوٴں کے ری ایکشن سے آج لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج ستر سالہ انور بی بی دم توڑ گئی۔ انور بی بی کو چند روز پہلے اسپتال لایا گیا تھا ادھر تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مریدکے میں داخل پچاس سالہ مولوی رفیق بھی دواوٴں کے ری ایکشن سے جاں بحق ہو گیا۔ اسپتالوں میں دواوٴں کی واپسی اور نئی داوٴں کے حصول کے لئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔