پاکستان
01 فروری ، 2012

خاران میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں ایک کروڑ 90لاکھ کی ڈکیتی

کوئٹہ… خاران میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں چار مسلح افراد کیشئر سے اساتذہ کی تنخواہوں کے ایک کروڑ90لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق چار مسلح افراد دو موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر خاران میں ڈپٹی ایگزیکٹیو افسر محکمہ تعلیم کے دفتر پہنچے، اندر داخل ہوکر انہوں نے اسلحہ کے زور پر کیشئر سے اساتذہ کی تنخواہوں کے ایک کروڑر نوے لاکھ روپے چھین لئے اس موقع پرانہوں نے کیشئر کو مزاحمت پر زدوکوب بھی کیا، رقم چھیننے کے بعد مسلح ڈاکوموقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ڈکیتی کی واردات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :