دنیا
08 فروری ، 2017

شمالی افغانستا ن میں فائرنگ، ریڈکراس کے6کارکن ہلاک

شمالی افغانستا ن میں فائرنگ، ریڈکراس کے6کارکن ہلاک

افغانستان کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے ریڈکراس کے6کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق داعش کے مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکےریڈکراس کےچھ رضا کاروں کو ہلاک کیا۔ترجمان ریڈکراس کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزان میں داعش کے مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکےریڈکراس کےرضاکاروں کو ہلاک کیا،جب کہ دو رضاکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کابل میں سپریم کورٹ بلڈنگ کے احاطے میں خودکش دھماکے میں بھی دودرجن کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

مزید خبریں :