دلچسپ و عجیب
08 فروری ، 2017

نیپال میں ہندو تہوار سواستھانی کا آغاز

نیپال میں ہندو تہوار سواستھانی کا آغاز

نیپال میں ہندو تہوار سواستھانی کا آغاز ہو چکی ہیں، ایک مکمل چاند سے دوسرے چاند تک جاری رہنے والے اس تہوار میں ہندو دیویوں، دیوتاؤں کے قصے کہانیاں، سنے اور سنائے جاتے ہیں۔

زیادہ تر جنوری، فروری میں شروع ہونے والے ایک ماہ پر محیط تہوار میں اکتیس ابواب پر مشتمل سواستھانی کھتا سنائی جاتی ہے۔تہوار میں شمولیت کا ایک مقصد خاندان کی خوشحالی، اچھے شریک حیات کی خواہش اوردیگر مرادیں بھی ہوتا ہے۔

تہوار کی ایک رسم یگایا کے دوران ہندومذہب کے پیروکار دیوتا شیوا کی پوری رات پوچا کرتے ہیں، اور اشنان بھی کیا جاتا ہے۔

خواتین زیادہ تر سرخ رنگ کے لباس پہن کربھجن گاتی اور پوچا کرتی ہیں، جبکہ سادھو لڑھک، لڑھک کر دیویوں، دیوتاؤں کی آشیرباد حاصل کرتے ہیں۔ تہوار کے اختتام پر کھانے پینے کی چیزوں کے نذارنے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ 

 

مزید خبریں :