دنیا
08 فروری ، 2017

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا استاد پر تشدد، طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا استاد پر تشدد، طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے استاد پر تشدد کے بعد سیکڑوں طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا،اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی پلوامہ کے ایک کوچنگ سینیٹر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود استاد اور چار طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد سے استاد کے دو دوانت ٹوٹ گئے جبکہ طلبا کو بھی زخم آئے۔

واقعہ کے بعد سیکڑوں طلبا کوچنگ سینیٹر کے باہر جمع ہوگئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،شرکانے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قریب موجود فوجیوں پر پتھر برسائے۔

مزید خبریں :