دنیا
09 فروری ، 2017

ہٹلر کے زیر استعمال رہنےوالا ٹیلی فون نیلامی کیلئے پیش

ہٹلر کے زیر استعمال رہنےوالا ٹیلی فون نیلامی کیلئے پیش

امریکا میں ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والا 'ٹیلی فون 'نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں ہٹلر کے زیر استعمال رہنےوالے اس نایاب ٹیلی فون کی نیلامی 19فروری کو کی جائےگی،ایک اندازے کے مطابق یہ ٹیلی فون دولاکھ ڈالر سے تین لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ روپے تک میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی فون ہے جس پر نازی رہنما دوران جنگ اپنے جنرلوں کو فوجی احکامات جاری کیا کرتے تھے جبکہ اسی فون سے ہٹلر نے اپنے آخری احکامات اپنے گارڈز اور قریبی لوگوں کو برلن کے خفیہ مرکز سے جاری کیے تھے۔

 

مزید خبریں :