دنیا
14 فروری ، 2017

ڈونلڈ ٹرمپ بھی پر تعیش چھٹیوں پر

ڈونلڈ ٹرمپ بھی پر تعیش چھٹیوں پر

 

اسے یو ٹرن کہیں یا پھر،دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت،سابق صدر باراک اوبامہ کی چھٹیوں پر بار بار تنقید کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی پر تعیش ہفتہ وار چھٹیاں منانے لگے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ہفتہ وار چھٹیاں فلوریڈا کے ساحلی اور تاریخی مار ا ے لاگو کلب میں گزارتے ہیں،ان کے ایک دورے پر 30 لاکھ ڈالرز کے اخراجات آتے ہیں ۔

ٹرمپ ماضی میں نہ صرف سابق صدر باراک اوبامہ پر تنقید کرتے رہے کہ وہ سرکاری اخراجات پر چھٹیاں منانے چلے جاتے ہیں بلکہ انتخابی مہم کے دوران یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ وائیٹ ہاوس سے باہر کم ہی جائیں گے،کیوں کہ وہ چھٹیاں منانے والے نہیں بلکہ کام کرنے والے صدر ہوں گے۔

لیکن صدر بننے کے ابتدائی ویک اینڈز بھی انہوں نے وائٹ ہائوس میں نہیں گزارے اور وہ بھی لاکھوں ڈالرز کے سرکاری اخراجات پر۔

مزید خبریں :