انٹرٹینمنٹ
14 فروری ، 2017

ایکس مین سیریز کی10ویں فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

ایکس مین سیریز کی10ویں فلم باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

 

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو بن گئے ہیں۔

ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم "لوگن "کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ جیمز مین گولڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار لوگن ایک بار پھر دشمن کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے دنیا کو بچانے کی کوششیں کرتا دکھائی دے گا۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہیوجیک مین،پیٹرک اسٹیورٹ،رچرڈ ای گرانٹ،اسٹیفن مرچنٹ اور بوئڈ ہالبروک سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔

لورین شولر کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 3مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :