30 جون ، 2012
اجمیر … بھارتی شہر اجمیر میں 38 سالہ شخص کشن نے ایک روپے کی خاطر اپنی ماں اورچھوٹے بھائی کوقتل کردیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کشن نامی شخص نے گٹکا خریدنے کیلئے اپنی ماں سے ایک روپیہ مانگا ،اِس پر اس نے نشے میں دھت 35 سالہ چھوٹے بھائی راجو نے ماں کو روپیہ دینے سے منع کیا اوربڑے بھائی کو نکما ہونے کے طعنوں کے ساتھ گالیاں بھی دیں۔اس کا بدلہ لینے کیلئے کشن نے رات کے وقت ایک کمرے کی چھت سے پنکھے کا پر اتار کر اپنی سوئی ہوئی ماں اور بھائی کو پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے بعد ازاں خود ہی پڑوسیوں کو جمع کرکے بتایا کہ اس نے اپنی ماں اوربھائی کو قتل کردیا ہے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ماں بیٹا ایک ہی گھرمیں قیام پذیر تھے جہاں ان کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔