30 جون ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے زیادہ لوڈشیڈنگ نے پاکستان کو غیر مستحکم کیا ہے،ڈرون حملوں اور دہشتگردی میں کوئی فرق نہیں۔ لاہور میں ای بارز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا کوٹ پھاڑنے والوں کو وکلاء نے تاریخ کا حصہ بنا دیا ، عدلیہ آزاد نہ ہوتی تو ناجانے پاکستان کا کیا ہوتا!، عدلیہ کے خلاف سازش کامیاب ہو جاتی تو علی بابا 40 چور ملک پر قابض ہو جاتے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کمیونزم کیخلاف لڑنے والوں کو پہلے جہادی اوراب دہشتگرد کہا جارہا ہے، ڈرون حملے ہماری عزت خاک میں ملا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی تمام بارز کیلئے 20کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔