پاکستان
30 جون ، 2012

حیدر آباد: ناراض پی پی کارکن نے وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کو جوتا دکھا دیا

حیدر آباد: ناراض پی پی کارکن نے وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کو جوتا دکھا دیا

حیدر آباد … حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے ایک ناراض کارکن نے وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کو دوران خطاب جوتا دکھا دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرقانون ایاز سومرو سرکٹ ہاوٴس حیدرآباد میں پی پی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران عمران نامی پی پی کارکن نے مشتعل ہوکر صوبائی وزیر کو جوتا دیکھا دیا۔کارکن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اور رہنماوٴں نے وعدوں کے باوجود نوکریاں نہیں دیں اور نہ ہی گزشتہ سیلاب کے دوران متاثر ہونے والے لوگوں کی امداد کی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود پیپلز پارٹی کے دیگر کارکن عمران کو پکڑ کر باہر لے گئے۔

مزید خبریں :