پاکستان
01 فروری ، 2012

وزیر خارجہ حناربانی کھر کی افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات

وزیر خارجہ حناربانی کھر کی افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات

کابل… وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ افغان صدر سے گفتگو میں وزیر خارجہ حناربانی کھر کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہے گا، انھوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے،حناربانی کھر کا کہناتھاکہ پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں :