30 جون ، 2012
نیویارک … ورلڈ بینک نے بنگلہ دیش کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض منسوخ کردیا، عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں کرپشن پر نہ آنکھیں بند کرسکتے ہیں نہ کریں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے باعث بنگلہ دیش کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض منسوخ کردیا ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں کرپشن پر نہ آنکھیں کرسکتے ہیں اور نہ کریں گے۔ ورلڈ بینک حکام نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں سب سے بڑے پل کی تعمیر کیلئے منظور کیا گیا قرض منصوبے میں بد عنوانی کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے قرض کی منسوخی کا فیصلہ غربت کے خلاف کوششوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔