پاکستان
30 جون ، 2012

ملتان: علاج کے مطالبے پر جیل اہلکاروں کا قیدی پر تشدد، ہونٹ سی دیئے

ملتان: علاج کے مطالبے پر جیل اہلکاروں کا قیدی پر تشدد، ہونٹ سی دیئے

ملتان … سینٹرل جیل ملتان کے اہل کاروں نے علاج کا مطالبہ کرنے والے قیدی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، سر کے بال مونڈھ دیئے اور ہونٹ سی دیئے۔ ملزم عامر شاہ 2سال سے قتل کے الزام میں سینٹرل جیل ملتان میں قید ہے۔ آج ملزم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کبیر والہ کی عدالت میں پیشی پر آیا تھا۔ جہاں ملزم نے الزام عائد کیا کہ اس نے جیل انتظامیہ سے علاج کرانے کا مطالبہ کیا تو جیل کے اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سر کے بال کاٹ دئیے, بھنویں مونڈ دیں، رات بھر الٹا لٹکا کر تشدد کرتے رہے اورہونٹ دھاگے سے سی دیئے۔ متاثرہ شخص کی ماں کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج کبیروالا نے ملزم کے میڈیکل اور علاج کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

مزید خبریں :