پاکستان
19 فروری ، 2017

شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، طلال

شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، طلال

 

سہون حادثے کے زخمیوں کی عیادت اور سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر الزامات جاری ہیں، بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو جواب میں رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے بھی انہیں نقلی بھٹو قرار دے دیا۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال سہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کو آئے تو وزیر داخلہ پر کڑی تنقید کی، کہا کہ پالیسیوں پر تنقید کو ذاتی نہ لیا جائے۔

بلاول کی تنقید کے جواب میں ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے بھی بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لیا،ان کا کہناتھا کہ شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے نا اہلی چھپانے کے لئے شرمناک الزام تراشی کو اپنا منشور اور ایجنڈا بنا لیا ہے، سہون کی درگاہ کی سیکورٹی کی ذمے داری وفاقی حکومت کی تھی یا صوبائی حکومت کی، سانحے پر سیاست چمکانے والے شرمندہ نہیں ہوتے تو خوف خدا ہی کرلیں۔

مزید خبریں :