01 فروری ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس میں ملوث تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاوٴن کوملزموں کوگرفتار کرکے 27فروری تک عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ ہائی کورٹ نے جن ملزموں کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے ان میں اشفاق ،امان اللہ اورعبدالرحمن شامل ہیں۔خصوصی عدالت نے ان ملزموں کی ضمانتیں منظورکی تھیں جس پر پنجاب حکومت نے ملزموں کی منسوخی ضمانت کے لئے اپیل دائر کررکھی ہے۔تینوں ملزم عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔جس پر عدالت نے تینوں ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔