خصوصی رپورٹس
26 فروری ، 2017

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،تیاریاں زور و شور سے جاری

اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،تیاریاں زور و شور سے جاری

زرغون شاہ....یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،سربراہ اجلاس کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کیلئے دارلحکومت کی شاہراہ دستورسبز پٹی کی زیبائش اور ای سی او سربراہان مملکت و حکومت کی تصاویر اور رنگ برنگ پھولوں سےسج رہی ہے۔

تنظیم کے کل 10 رکن ممالک ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، آزربائجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور قازکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کی آمد پر سڑکوں اور شاہراؤں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

نہ صرف شاہراہ دستور، بلکہ خیابان سہر وردی ، ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے اور جناح ایونیو سمیت تمام بڑی شاہراؤں کو مہمانوں کے آمد سے جڑے بینرز اور سامان زیبائش سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

ای سی او سربراہ اجلاس میں جہاں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے بھارتی دعوے کی نفی ہے، وہاں یہ اجلاس سی پیک کی اہمیت کا بھی زبردست عکاس ہے۔

 

مزید خبریں :