01 جولائی ، 2012
کیف…عالمی ودفاعی چمپئن اسپین اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان یورو کپ فٹ بال کا فائنل آج کیف میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کی ٹیم نے پنالٹی ککس پر پرتگال کو 4-2 گول سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی نے جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ میں16بہترین ٹیموں نے حصہ لیا، جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں پولینڈ، یونان، روس اور جمہوریہ چیک، گروپ بی میں ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال، گروپ سی میں اسپین، اٹلی، آئرلینڈ اور کروشیا جبکہ گروپ ڈی میں یوکرین، سویڈن، فرانس اور انگلینڈ شامل تھیں ۔