01 فروری ، 2012
لندن…برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کا جوتا فٹ پاتھ کی دراڑ میں پھنس گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے جا رہی تھیں کہ وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے فٹ پاتھ کی دراڑ میں ان کے جوتے کی ایڑی پھنس گئی۔ جسے نکالنے کی تگ و دو میں تھریسامے کو دوسرا پاؤں کا جوتا اتار کر جدوجہد کرنا پڑی اس دوران فوٹو گرافر کی نظروزیر داخلہ کی جوتے سے کشمکش پر پڑی تو اس نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جس میں وزیر داخلہ جوتے کی ایڑی نکالنے کیلئے زور آزمائی میں مصروف تھیں۔