Time 14 اپریل ، 2025
دلچسپ و عجیب

مقررہ وقت سے 1 منٹ پہلے دفتر چھوڑنے والی خاتون نوکری سے فارغ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

مقررہ وقت سے 1 منٹ پہلے دفتر چھوڑنے والی خاتون نوکری سے فارغ، معاملہ عدالت پہنچ گیا
کنیت وانگ نامی خاتون کو اس سال کے شروع میں گوانگ ڈونگ صوبے میں واقع نامعلوم کمپنی نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا__فوٹو: فائل

چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس کا معاملہ بلآخر عدالت جا پہنچا۔

ایک چینی خاتون جس کو ایک ماہ میں 6 دن کام سے ایک منٹ جلدی نکلنے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا اس نے اپنی کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ 

کنیت وانگ نامی خاتون کو اس سال کے شروع میں گوانگ ڈونگ صوبے میں واقع نامعلوم کمپنی نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا جہاں وہ 3 سال سے بہت اچھی کارکردگی کے ریکارڈ کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کمپنی نے مس ​​وانگ کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا تھا اور انہیں معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے جس کی رقم واضح نہیں ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ محترمہ وانگ کا چھٹی کے اصل وقت سے ایک منٹ پہلے چھٹی لینے کو کام سے جلدی جانا تصور نہیں کیا جائے گا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے انہیں کوئی وارننگ نہیں دی اور نہ ہی ان کے رویے کو درست کرنے کی کوشش کی بلکہ یہ جواز بناکر نکال دیا کہ وہ آفس سے جلدی چھٹی لے لیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وانگ کو برطرف کرنا غیر قانونی تھا کیونکہ اس میں ثبوت کی کمی تھی اور یہ معقول نہیں تھا۔

محترمہ وانگ کے مطابق یہ پچھلے سال کے آخر میں ہوا تھا کہ ایچ آر مینیجر نے انہیں یہ بتانے کے لیے فون کیا کہ دفتری نگرانی کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک مہینے میں 6 دن مقررہ وقت سے ایک منٹ پہلے اپنی سیٹ سے اٹھ گئی تھیں۔

برطرف کیے جانے کے بعد خاتون نے مقامی لیبر رائٹس اتھارٹی کے پاس شکایت درج کرائی اور کمپنی پر مقدمہ دائر کیا۔

مزید خبریں :