02 جولائی ، 2012
کراچی… لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلا ف کراچی کے جناح اسپتال میں یوم سیا ہ منایاجارہا ہے بارہ بجے سے دو بجے تک اوپی ڈیز اورآپریشن تھیٹرز بند کردیئے گئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک سو پینتالیس گرفتار ڈاکٹرز کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور پنجاب حکومت کا یہ اقدام غیر آئینی ہے انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کئے جانے والے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز بازووٴں پہ کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کررہے ہیں اور آج دو گھنٹے کے لئے او پی ڈی اور دیگر شعبوں میں کام نہیں کیا جائے گا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے آج رات ہونے والے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔