11 مارچ ، 2017
راجہ زاہد اختر خانزادہ...امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وکٹوریہ میں مسجد کو آگ لگانے کے شبہ میں پولیس نے ایک مقامی امریکی مارک وسنتے پریز کو گرفتار کرلیاتاہم گرفتار شخص پر چارج عائد کیا گیا ہےکہ وہ نفرت پر مبنی جرم کا ہے۔
گرفتار شخص کے وکیل مارک دی کارلو کا کہنا ہے کہ الزامات ’’قیاس‘‘ اور’’افواہوں‘‘ پر مبنی ہیں اور وہ ان الزامات سے اختلاف کرتے ہیں۔
مارک وسنتے پریز نے ایک سال قبل بھی اسی مسجد کو آتش گیر مادے سے آگ لگانے کی کوشش کی تھی ،مقامی مسجد کی انتظامیہ نے گرفتاری پرخوشی اور اطمنان کا اظہارکرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملزم کےخلاف ثبوت بھی مل جائیں گے۔
واضح رہے کہ مقامی امریکن کیمو نٹی نے اس واقع پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا تھا بلکہ مذکورہ مسجد کی دابارہ تعمیر کیلئے نو ملین ڈالر بھی جمع کئے تھے ۔