دنیا
02 جولائی ، 2012

سمندروں کی سطح میں اضافے کو روکنا ممکن نہیں ،رپورٹ

سمندروں کی سطح میں اضافے کو روکنا ممکن نہیں ،رپورٹ

لندن…سمندروں کی سطح میں اضافے کو آئندہ سینکڑوں سال تک روکنا ممکن نہیں ہے ۔ ماحولیاتی سائنس دانوں کے مطابق دنیا بھر میں گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو روکنے یا کم کرنے کے باوجود سمندروں کی سطح میں اضافے کو روکا نہیں جا سکے گا البتہ اس سے سمندروں کی سطح میں اضافے کا عمل سست کیا جا سکتا ہے ۔ ایک ماحولیاتی تحقیق کے مطابق 1980سے لے کر 2010ء تک کے عرصہ میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج سے عالمی حدت یا درجہ حرارت میں 0.17ڈگری تک اضافہ ہوا اور 2005سے 2010کے دوران سمندروں کی سطح 2.3ملی میٹر سالانہ کی شرح سے بلند ہوئی جس کی ایک وجہ عالمی حدت میں اضافے سے گلیشیئرز کا پگھلنا ہے ۔ اس وقت دنیا کے 180ممالک نئے ماحولیاتی معاہدے کو ختمی شکل دینے کیلئے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ نیا ماحولیاتی معاہدہ 2020میں قابل عمل ہوگا جس کے تحت تمام ممالک کو رواں صدی میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو 2ڈگری تک کم کرنے کے اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :