کاروبار
02 جولائی ، 2012

کراچی: 100 انڈیکس میں341 پوائنٹس کا اضافہ، 14143پر بند

کراچی: 100 انڈیکس میں341 پوائنٹس کا اضافہ، 14143پر بند

کراچی … نیٹو سپلائی کے معاملے میں پیش رفت اور کھاد فیکٹریو ں پر گیس ڈیولپمنٹ سرچارج میں اضافہ نہ ہونے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 341 پوائنٹس اضافے کے بعد 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی معاملے پر مثبت پیش رفت جبکہ کھاد فیکٹریوں پر عائد گیس ڈیولپمنٹ سرچارج میں اضافہ نہ ہونے اور اسے 197 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھنے کے باعث سرمایہ کار فرٹیلائزر اور سیمنٹ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح 14 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی کاروبار 11 کروڑ 68 لاکھ حصص کا ہوا۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 325 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر کے حصص میں ہوا، جس کی قیمت میں 2 روپے 89 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :