دنیا
16 مارچ ، 2017

ٹوکیو اور سیول کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،امریکہ

ٹوکیو اور سیول کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،امریکہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات جاپانی وزیر خارجہ فومیو کیشیڈا کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہی۔ٹیلرسن تین ایشیائی ملکوں کے پہلے دورے پر ہیں۔ وہ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

ان کے دورے کی اگلی منزل جنوبی کوریا ہے، جہاں وہ جمعہ سترہ مارچ کو امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد وہ چین جائیں گے۔

اِن دوروں کے دوران جن موضوعات کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، ان میں شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار سازی اور بیلسٹک میزائلوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :