16 مارچ ، 2017
ترک صدر طیب اردوان نے ہالینڈ اور یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاشزم یورپ کی سڑکوں پر دوڑ رہا ہے، ان کا تہذیب اور ماڈرن دنیا سے کوئی تعلق نہیں، ان لوگوں نے بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔
انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ یورپ میں فاشزم اب بھی موجود ہے، یورپ میں یہودیوں کے ساتھ ماضی کی طرح کا سلوک ہورہا ہے، یورپ اپنے خوف کے ہاتھوں خود ہی پستی میں گر رہا ہے۔
یورپ میں ترکوفوبیا،اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے یہاں تک کہ یورپ میں پناہ حاصل کرنے والے تارکین وطن سے بھی یورپ والے خوفزدہ ہیں، یہ لوگ ہر اس چیز سے خوفزدہ ہوتے ہیں جوان سے تعلق نہ رکھے۔
ہالینڈ کی جانب سے ترک وزرا کو ہالینڈ میں ترک ریلی سے خطاب سے روکنے پر ترکی اور ہالینڈ میں کشیدگی چل رہی ہے۔