کاروبار
02 جولائی ، 2012

اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی آنا شروع

کراچی …عوام کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرول مصنوعات میں کمی کے بعد اب اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آٹا 1روپیہ کمی کے ساتھ 29 روپے جبکہ چائے کی پتی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو تک کمی ہوگئی ہے چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن انیس مجید نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔ کراچی میں ہول سیل کی سطح پر آٹے کی قیمت 1روپے کمی کے بعد 29 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے جبکہ 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کم ہوکر 290 روپے ہوگئی ہے۔ انیس مجید نے مزید بتایا کہ اگر ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوگئے تو کھانے پینے کی دیگر اشیا میں بھی کمی دیکھی جاسکے گی۔ دوسری طرف کراچی ریٹیلرز گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ ریٹیل سطح پرکھلی چائے کی پتی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کمی کے بعد490 روپے جبکہ برانڈیڈ چائے کی پتی کی قیمت 52 روپے فی کلو کم ہوکر 510 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید خبریں :