02 جولائی ، 2012
نوابشاہ … نوابشاہ میں پیپلز میڈیکل اسپتال کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد آر ایم او ڈاکٹر ابراہیم شاہ کو قتل کر کے فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیپلز میڈیکل اسپتال کے احاطے میں واقع بنگلے سے جب ڈاکٹر ابراہیم شاہ نکلے تو 2 نا معلو م موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ۔ ڈاکٹر ابراہیم شاہ کو 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ڈاکٹر ابراہیم شاہ کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم شاہ کو کیوں قتل کیا گیا اس کا سبب ابھی پتا نہیں چل سکا۔