پاکستان
02 جولائی ، 2012

بلوچستان سنگین بحران کا شکار، عالمی نظریں وسائل پر لگی ہیں، ثناء اللہ زہری

بلوچستان سنگین بحران کا شکار، عالمی نظریں وسائل پر لگی ہیں، ثناء اللہ زہری

خضدار … مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار ثنا ء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان سنگین نوعیت کے بحران کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، عالمی دنیا کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں۔ خضدار میں نوغے کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سربراہ نواز شریف بلوچستان کے معاملات پر انتہائی سنجیدگی سے کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے دورحکومت اور موجودہ پی پی حکومت میں کوئی خاص فرق نہیں، گزشتہ 4 سال کے دوران بلوچستان میں 400 نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئیں اور سینکڑوں نوجوان تا حال لاپتہ ہیں۔

مزید خبریں :