پاکستان
02 جولائی ، 2012

سوئس حکام کو خط، فیصلہ پارٹی مشاورت سے کرینگے، فیصل کریم کنڈی

سوئس حکام کو خط، فیصلہ پارٹی مشاورت سے کرینگے، فیصل کریم کنڈی

پشاور … ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا، نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ پشاور میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم درانی کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جاتا اور موجودہ وزیراعظم کو بھی گھر بھیج دیا گیا تو یہ ملک کیلئے ایک سیاہ باب ہوگا، خط لکھنے کا فیصلہ پارٹی مشاروت سے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات آئندہ سال مارچ میں ہوں گے، پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں، نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :